3 فروری 2014 - 20:30
روہنگيا مسلمانوں کی حالت زار

تھائي لینڈ کے شمالی علاقے میں روہنگيا مسلمانوں کا ایک بڑا کیمپ جل کر خاک ہوگيا۔ اس کیمپ میں ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزیں زندگي بسر کرتے تھے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق آتش زدگي میں دسیوں خیمے جل کر خاک ہوگئے اور باقی خیموں کو ہٹا دیا گيا۔ اسپانہ گزیں کیمپ میں رہنے والے روہنگيا مسلمانوں کے پاس اب سر چھپانے کی کوئي جگہ نہیں ہے۔ آتش زدگي میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ دوہزار بارہ میں انتہا پسند بودھوں کے حملوں کے بعد لاکھوں میانماری مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور  ہوگئے۔ بہت سے روہنگيا مسلمان مشرقی ایشیا کے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق میانمار کے مسلمان نہایت ہی سخت حالات میں پناہ گزیں کیمپوں میں زندگي گذار رہے ہیں۔ انسانی اسمگلنگ اور میانماری مہاجرین کا استحصال، جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں میں ایک عام بات ہے۔

.......

/169